By: عرشیہ ھاشمی
میں کیسے لکھ دوں؟؟
کہ دوستی میں
وفا جنوں عشق کی کہانی
کہی گئی تھی
خوشی کی ڈالی چہکتی مینا
وہ سبز رت میں گلاب جو بن
بہار رت کی ہے فصل ساری
غم دوراں تو نگلتے جاتے ہیں چاہتوں کو
راہ عمل میں چہوٹ جاتے ہیں دوست اکثر
مگر یہ سچ ہے
کسی سکھی کلو بھلا نہ پائے
کہ جب بھی یاد آئیں ہم تو دل میں ہیں مسکرائے
یہ مانا ہم نے
کہ دوستی تو ہی رب کا تحفہ
سنواے پیاری لڑکی
مقدروں کا ہے کھیل سارا
نصیب تیرا خدا صدا خوشگوار لکھے
کہ زندگی میں حیات کامل بہار لکھے
خدا کبھی نہ خزاں کا چہرہ تمہیں دکھائے
دوستی کے اس بندھن کو
خوشی کا لیل و نہار لکھے
وفا جنوناعتبار لکھے
وہ پیار لکھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?