By: Mubeen
بیتے ہوئے زمانے کے تعاقب میں
زندگی کٹتی ہے واپسی کے سفر میں
ہجر و فراق کی رہگزر پر چلتے چلتے
کب لوٹتا ہے کوئی اپنے گھر میں
پریشاں ہو کہ خدا یاد کرتا ہے
رنج کا مداوا ہے اسکے ذکر میں
وبال جاں ہے زندگی تو ایسے بھی
گزرتی ہے کیوں پھر موت کے ڈر میں
جانے کون چرا لیتا ہے نیند
خواب تیرتے ہیں رات بھر چشم تر میں
جلایا ہے جس نے جسم روح نہ جلا سکی
کوئی چنگاری سی ہے میرے خاکستر میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?