By: M.Asghar
میرے یار نے آج تو کمال کیا
دل کے کوچے سے ہمیں نکال دیا
ان کے انتظار میں بچھا کر آنکھیں
اس طرح ہم نے مہینوں کو سال کیا
رقیبوں کے مال سے تجارت کر کے
بڑی مشکل سے انہیں کنگال کیا
جب بھی ان سے دور جانا چاہا
انہوں نے اپنی زلفوں کو جال کیا
پیار سے ہم نے تو توبہ کر لی
اس کھیل نے ہمارا برا حال کیا
کئی لوگوں کی کمیٹیاں کھا کر اصغر
اس طرح ہم نے خود کو مالا مال کیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?