By: dr.zahid Sheikh
ہمیشہ حسن کے جلووں سے اجتناب کیا
زمانہ چھوڑ کے اک تیرا انتخاب کیا
آزردگی ہے سزا اس کو عمر بھر کے لیے
وفا کے جرم کا جس نے بھی ارتکاب کیا
تاریکیوں میں حسیں چاندنی بکھرنے لگی
جو چاند چہرہ کہیں اس نے بے نقاب کیا
میں کوئی شعر کہوں مجھ میں ایسی بات کہاں
ترے غموں نے مجھے صاحب کتاب کیا
بجھا رہا ہے مری زندگی کی قندیلیں
وہ ایک ذرہ جسے میں نے آفتاب کیا
مرا ہی خون مجھے بے سکون کرتا رہا
گئے دنوں کا کبھی میں نے جو حساب کیا
مری خاموشی کو تم اپنی عافیت سمجھو
کھلیں گے بھید تمھارے اگر خطاب کیا
یہی ہے شیوہ جہاں میں عظیم لوگوں کا
عدو کو بخش دیا ، اپنا احتساب کیا
کہاں تکبر شاہی ، کہاں جھکا ہوا سر
ترے غرور نے ہی تجھ کو آب آب کیا
سوال اتنا ہے زاہد سوال ہو کیسے
ہمیں تو ایسے سولوں نے لاجواب کیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?