By: محمد مسعود
نہ گلہ ہے کوئی حالات سے
نہ شکایتیں تیری ذات سے
خود ہی سارے ورق جدا ہوئے
میری زندگی کی کتاب سے
میری وحشتوں کی راہ میں
محض منزلوں کے سراب تھے
کٹی عمر جن کی تلاش میں
میری رتجگوں کے وہی خواب تھے
یوں بھٹک بھٹک کے تمام عمر
کبھی اثر ہی نہ ہوا
جنہیں کھو دیا تیرے عشق میں
مسعود وہ سپنے بے حساب تھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?