Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عشق و محبت بھی عبادت کا حصہ ہے جناب!

By: NEHAL INAYAT GILL

عشق و محبت بھی عبادت کا حصہ ہے جناب!
یہ دلفریب ، یہ دلچسپ قصہ ہے جناب!

آپکو کیوں ہے اعتراض عملِ محبت سے
یہ محبت ہی جنت کا صحیح رستہ ہے جناب!

شجرِ محبت میں راحتیں ہیں مسلسل کی
مٹھاس سے بھرا ہر پھل ہر پتا ہے جناب!

بارش ہے محبت جس میں نفرتیں دُھلتی ہیں
اسی کی آس میں تو صحرا ترسا ہے جناب!

محبت ہی تھی جس نے کیا رانجھا دیوانہ
محبت کیلئے ہی رانجھا نوکر بنا ہے جناب!

شریں میں بسی تھی محبت فرہاد کی اور
شریں کیلئے ہی فرہاد نے پہاڑ چیڑا ہے جناب!

نہالؔ کی کومل پَری ، مہیوال کی سوہنی گجرات
اسی طرح محبت قیس کی سیاہ لیلیٰ ہے جناب!


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore