By: Muhammad Ahsan Hashmi
بھلانا لاکھ بھی چاہوں،بھلا پھر بھی نہیں پاتا
تمہارے بن میرا یہ دل کہیں لگ بھی نہیں پاتا
ہزاروں کوششیں میری،کہ اب تو یاد نہ آئے
میری سوچوں پہ پہرے دار، کوئی لگ بھی نہیں پاتا
اگر چہ تم سے میرا یہ تعلق اجنبی ہی تھا
مگر اب اس تعلق کے بنا رہ بھی نہیں پاتا
میں اپنی الجھنوں میں آجکل مصروف رہتا ہوں
تیری یادوں کی فرقت کے بنا جی بھی نہیں پاتا
ہوئی ھاشم کو تم سے اس قدر الفت کہ مت پوچو
چھپائے چھپ نہیں سکتی،بتا میں بھی نہیں پاتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?