By: ناصر دھامسکر-مجگانوی
خدا کی ان گنت ہیں نعمتیں سب
عطا کر دی بے پایاں وسعتیں سب
ادا ہو شکر ہر ساعت لبوں سے
لجاجت بھی ذرا چھلکے لساں سے
نہیں اسکا جہاں میں توڑ باقی
ذرہ ذرہ یہ دیتا ہے گواہی
چمکتی روشنی جگنو میں کیسی
عیاں کر دی بزرگی جو نرالی
نمایاں برتری حاصل تجھی کو
بقا بھی دائمی حاصل تجھی کو
بیاں تعریف ناصر کس طرح ہو
تذبذب میں ہوں صادر کس طرح ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?