By: NADIA TARIQ
نہ جیت اپنی نہ مات اپنی
نہ جیت اپنی نہ مات اپنی
ہے اپنی ہستی پہ چھاپ تیری
اسی میں مضمر نجات اپنی
ہے سرفراشوں کا اک قبیلہ
ان عاشقوں میں ہے ذات اپنی
ہے چار کندھوں پہ اپنی ڈولی
ہے قدسیون سنگ برات اپنی
زمیں کے نیچے ہے سیج اپنی
امر ہوئی اب حیات اپنی
ڈرا رہے ہیں مجھےکیوںواعظ
وہ یار اپنا تو بات اپنی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?