Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محنت کرنے والوں کے نام

By: M.Asghar

بات کرنے والے کا کب نام دیکھتے ہیں
ہم ایسے لوگوں کا پیغام دیکھتے ہیں

دنیا میں ایسا ہوتا آیا ہے سدا
برائی کا برا ہی انجام دیکھتےہیں

جو محنت ومشقت کرتے ہیں زندگی بھر
معاشرے میں ان کا اعلیٰ مقام دیکھتے ہیں

والدین سے جو لوگ بھلا سلوک نہیں کرتے
انہیں رسوا ہوتے سرعام دیکھتے ہیں

عید کے دن جو دیدار نہ دیتے تھے اصغر
اب بسنت میں ہم انہیں سر بام دیکھتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore