By: Sobiya Anmol
کیا دیکھئے گزرے گی اب کے سال کی عید کیسی؟
گزرے گی تو سنگین‘پھر پُرانی کیا ‘پھر جدید کیسی؟
سوئی ہتھیلی ہی بھاری پڑی جب جاں مظلوم پہ
کیا سوچنا پھر آتی ہے راتوں کو نیند کیسی؟
نابینا ہی رہے سدا خوب سے خوب تر تلاشنے والے
ہوئی دُنیا اندھیری تو آفتاب کی اُجلی دید کیسی؟
ہم کو تو بکنا ہے ہر بار قسمت سے قسمت پہ
پھر مول کیا لگنا‘پھر قیمت کیا ‘ پھر رسید کیسی؟
ہے الم تو دے گا اُڑانیں جلد ہی اونچی
پھر آہ تو آہ ہے‘ پھر ہلکی کیا‘ پھر شدید کیسی؟
ہو سورج سر پہ تو روندتے ہیں پیروں تلے سایہ
تو بندہ بشر ! پھر سائے سے وفا کی اُمید کیسی؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?