By: Fazlul Hasan
متفی سالا مرا زاہدہ اک سالی ہے
زہد و تقوی سے تعلق مرا سسرالی ہے
کینسر کا کوئی لقوے کوئی کھجلی کا مریض
گھوس خوروں کے گھروں میں بڑی بد حالی ہے
نازو نخرے نئی فرمائشیں بیجا خرچے
عشق کا کھیل نہ کھیلو بڑا جنجالی ہے
اس کے منھ سے ذرا دیکھو ہے نکلتا کیا کیا
طیش میں جب وہ ویلن بکتا کوئ گالی ہے
کتنا مظبوط ہے تجھ سے مرا رشتہ بیگم
میں ہوں بس تالا ترا تو ہی مری تالی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?