By: عبدالحفیظ اثر
تعریف اُس خدا کی جو رب ہے عالموں کا
رحماں رحیم ہے وہ مالک جزا کے دن کا
پوجیں گے ہم ہی تجھ کو لیں گے مدد ہی تیری
بتلا دے راہ ہم کو جو اصل میں ہو سیدھی
وہ نیک بندے تیرے قائم رہے ہیں جس پر
انعام ہی تو تیرا پایا ہے جس پہ چل کر
نہ راہ ہو ہی اُن کی مغضوب جو ہوئے ہوں
نہ راہ ہو ہی اٌن کی بھٹکے ہوئے ہی جو ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?