By: Owais Sherazi
ضروری نہیں مل جائیں ھم ایک رھنے کو
بات اچھی تھی مجھے بھی اچھی سی لگی
کچھ بھی ھو ساتھ چلیں گے ساتھ ھی رھنا
بات حیران کن تو تھی لیکن سچ سی لگی
شہر تنہائی میں ھمیں اک عرصہ ھوا شاید
اسی سبب سے یہ بات کچھ عجیب سی لگی
ایسی باتوں سے ھم ناآشنا رھے اب تک
ایسے میں بات یہ آواز بڑی بھلی سی لگی
سادگی یا بھولپن کچھ حماقت سا خلوص
جو بھی ھو یہ بات دل کو حسین سی لگی
ماجرا عجب ھوا جب اس نے یہ سب کہا
اپنی آواز اس آواز میں ملتی ھوئی لگی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?