By: Aisha Baig Aashi
اک عُمر کے قیام سے آگے نہیں بڑھے
ہم خواہشِ تمام سے آگے نہیں بڑھے
روکا ہُوا ہے پلکوں پہ سُورج کو شام سے
کچھ بھی ہو وقت شام سے آگے نہیں بڑھے
اُس نے کہا تھا میرا کریں انتظار، یاں
اِک گام اس مقام سے آگے نہیں بڑھے
دل نے بہت کہا کہ کہو جو بھی دل میں ہے
رشتوں کے احترام سے آگے نہیں بڑھے
کتنی تھیں کہکشائیں نگاہوں کے سامنے
پر ہم تمہارے نام سے آگے نہیں بڑھے
تُم کو عزیزِ جاں ہیں لبوں کا یہ ابتسام
یُوں ہم اس ابتسام سے آگے نہیں بڑھے
عاشی یہ خواہشوں کے پرندے عجیب ہیں
اُڑ کے بھی دل کے بام سے آگے نہیں بڑھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?