By: ..
کبھی تُم لوٹ کے آؤ
مجھے بس اتنا سمجھاؤ
کہاں سے سیکھ لی تُم نے
ادا مجھ کو بھُلانے کی
تُمہیں مُجھ سے شِکوا تھا
یا ں کویٔ بھی شکایت تھی
زحمت تو زرا سی تھی
نہ کی کوشِش بتانے کی
بھلا یوں چھوڑ کے اپنا
کویٔ اپنوں کو جاتا ہے
مسلسل دُکھ کی بارش میں
جیون بھر رُلاتا ہے
ابھی تو ریت گیلی ہے
ابھی سب نقش باقی ہیں
گٔیے قدموں پہ لوٹ آؤ
مجھے بس اتنا سمجھاؤ
کہاں سے سیکھ لی تُم نے
ادا مجھ کو بھُلانے کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?