By: m.asghar mirpuri
قلم کو خون جگرمیں بھگوکرلکھتا ہوں
میں کسی کی یادمیں کھوکرلکھتاہوں
کاغذپہ کوئی اشک کہیں گرنے نہ پائے
آنکھوں سےآنسوؤں کودھوکرلکھتاہوں
اشعارکی کڑیاں خود ملتی جاتی ہیں
جب انہیں غزل میں پرو کرلکھتا ہوں
مجھےجب اس کی یاد آجاتی ہے
بےساختہ میں رورو کرلکھتاہوں
جو یار کبھی میراتھا ہی نہیں
میں اسی کا ہو کرلکھتاہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?