Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں نے خود کو کیا الله کے حوالے

By: Arooj Fatima (Lucky)

جو تم نے کل چھوڑ کر جانا ہے
مجھے ابھی چھوڑ کر جاؤ
میں نے خود کو کیا الله کے حوالے
یاد کرو ُاس وقت کو
جب میں نے کتنا کہا تھا
میرے جذباتوں کو مت آزماؤ
میری محبت کو مت ٹھکراؤ
زمانے میں مجھے تماشا مت بناؤ
میری عزت ہی میری دولت ہے
مجھے بدنامی کی سوالی مت چڑھاؤ
سنو ! تم مجھے چھوڑ کر مت جاؤ
مگر تم مانے نہیں
تم سمجھے نہیں
تم بدلے نہیں
تو جاناں ! پھر ٹھیک ہے
جو تم نے کل چھوڑ کر جانا ہے
مجھے ابھی چھوڑ کر جاؤ
میں نے خود کو کیا الله کے حوالے
جاؤ تم خوشیاں مناؤ
نیاء گھر بساؤ
آج ایک سر ہے
تمہارے شانے پر
چاہے سب کو گلے سے لگاؤ
میں نے خود کو کیا الله کے حوالے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore