By: شفق
آرزو ہے تیری ہو جاؤں
ہار کر دنیا میں تجھے جیت جاؤں
معلوم ہے یہ ممکن نہیں
سچ تو یہ ہے میں تیرے قابل بھی نہیں
تجھے پانے کی تمنا چھوڑ دی میں نے
مگر بھولنے کا تجھے کوئی طریقہ بھی نہیں
تیری روح سے میرا تعلق ہو گا
تیرے جسم کی مجھے طلب نہیں
دل پر ایک پتھر رکھیں گے
تیرے عشق کو روح میں زندہ رکھیں گے
چلیں گی جب تک یہ سانسیں ہماری
تیری یاد کو ہر سانس میں رواں رکھیں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?