Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تمہارے آنسو کبھی ۔۔۔۔۔۔

By: m.asghar mirpuri

تمہارے آنسو کبھی بہنے نہ دیں گے
تمہیں اس طرح اداس نہ رہنے دیں گے

تیری نظروں میں ہم بے وفا ہی سہی
کسی اور کو یہ بات نہ کہنے دیں گے

تیرے قدموں میں بچھا دیں گے اپنی خوشیاں
تیری زیست میں کوئی غم نہ رہنے دیں گے

چپکے سے چلے آئیں گے تیرے شہر ہم
دل کو تیری جدائی نہ سہنے دیں گے

کسی بات کی تم سے شکایت نہ کریں گے
اپنی چاہت کے تمہیں گہنے دیں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore