By: muhammad nawaz
یادوں کے دریچے سے وہی روپ دکھا جا
پلکوں کے جھروکوں پہ کوئی آس سجا جا
وہ جن گھنے پیڑوں کے تلے کھائی تھیں قسمیں
آ انکو آ کے پھر گل و گلزار بنا جا
میں خود فریبیوں میں کہاں تک پڑا رہوں
ہاتھوں کی لکیروں سے میرے خواب چرا جا
آتے ہیں یاد اب بھی وہ سب ریشمی لمحے
اے ناز ناز پھر وہی احساس جگا جا
مدت ہوئی حیات جہاں روٹھ گئی تھی
میںاب بھی وہیں ہوں تجھے جانا ہے چلا جا
اے روح معانی تیری تطہیر کے صدقے
آ پھر میرے ادراک کی بانہوں میں سما جا
میں تو جیا ہوں عمر تیرے ساتھ کے بل پر
یہ ہر قدم پہ روٹھنا مجھکو بھی سکھا جا
دیکھو ناں کب سے زرد خیالوں میں پڑے ہیں
شعروں کو اپنی ذات کے کچھ راز بتا جا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?