Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ملک کے بگڑے ہوئے سیاسی حالات

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

پھیلی میرے گلشن میں اندھیروں کی سیاہی
کھلتے ہوئے غنچوں کا مقدر ہے تباہی

آمادہ ء شب خون ہے فرعون کا لشکر
مقتل وہ سجائیگا یہاں بن کے قصائی

غارت گری جسکی نہیں پوشیدہ کسی سے
وہ آج مسلط ہے یہاں بن کے سپا ہی

مرہم نہیں زخموں پہ کچوکے ہی لگا ئے
جلاد صفت نے یوں مسیحائی بنا ہی

پھر سے وہی نفرت کے اندھیروں کی خبر ہے
پھر سے وہی ظلمت کی سیاہ رات ہے چھائی

بگڑئے ہوئے حالات کے ماتم کی فغاں میں
نفرت و تعصب کی نئی آگ لگا ئی

غرا کے جھپٹنے کی یہ بھپکی ہے پرا نی
گیدڑ نے ہمیشہ ہی یہاں منہ کی ہے کھا ئی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore