By: Qasim Baba
چلو اک ساتھ چلتے ہیں
سُوئے منزل کو چلتے ہیں
ہزاروں گلستاں ہوں تو
گلوں میں رنگ بھرتے ہیں
چلو ہم جانبِ منزل
پھر اک پرواز کرتے ہیں
غموں کے ذرد صحرا میں
سفر تو یوں ہی کٹتے ہیں
دمیدہ عشق کے سورج
میرے دل سے نکلتے ہیں
ابھی تک میری آنکھوں میں
وفا کے دیپ جلتے ہیں
چلو اک ساتھ چلتے ہیں
چلو اک ساتھ چلتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?