Bazm e Urdu - The urdu poetry app

!!!میرے درد کی تم دواء بن گئے هو

By: سیده سعدیه عنبر جیلانی

میرے درد کی تم دواء بن گئے ہو
لب پہ ٹھہری کوئی دعا بن گئے ہو

جس کی طلب میں در بدر ہوں میں
دل کی میرے وہ صدا بن گئے ہو

محبت میں جو رکھو بکھرنے کا ظرف
سمجھو تم بھی وفا بن گئے ہو

محبت ہو یا میری ضرورت ہو تم
ہاں مگر جینے کی وجہ بن گئے ہو

مجھ سے میری ذات کی گہرائی تلک
مجھ سے میری تم نبھا بن گئے ہو

دیکھ کے جس کو ہو جینے کی خواہش
زندگی کی ایسی ادا بن گئے ہو

یہ بے تابی، یہ بے چینی تیری
دل ء عنبر کیا سے کیا بن گئے ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore