By: muhammad aqeel hazoory
دل میں عشقَ مصطفےٰؐ ،میری متاع حیات ہے
لب پر نعت مصطفےٰؐ ،میری متاع حیات ہے
لکھتا ہوں شان مصطفےٰؐ پر قصیدے ہر پل
یہ گلدستہٗ نغمات مقدس ، میری متاع حیات ہے
اشک جاری تھے تھام کر روضہٗ انور ؐ کی جالیاں
وہ لمحات گریہ زاری ،میری متاع حیات ہے
انوار الہیہ کی تھی برسات روضہٗ رسول ؐ پر
دیکھا تھا جو منظر وہ ، میری متاع حیات ہے
مدینہ کی فضاوٗں میں تھی پسینہٗ اطہر کی خوشبو
سمائی ہے روح میں جو خوشبو وہ ،میری متاع حیات ہے
تھا لطف عبادت میں جو روضہٗ رسولؐ پر
وہ لظف جسم و جاں ، میری متاع حیات ہے
تھا نظروں میں ہر لمحہ ، روضہٗ رسولؐ
وہ ایمان افروز منظر ، میری متاع حیات ہے
روزِ محشر حضوری سجے گا جب میدان حشر
اس یومِ حساب کے لیے یہ، میری متاع حیات ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?