Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کیا خیال ہے

By: Haider Ali Bukhari

عجیب بات ہو گئی
میں آج کافی دیر تک تیرے سحر میں کھو گیا
اس وقت تم مصروف تھی
کچھ اجنبی رفاقتوں کے ساتھ اپنے فون پر
میں تجھ کو یاد بھی نہ تھا
مگر میں تیرے پاس تھا
نہیں
تو میرے پاس تھا
میں تجھ سے کب جدا رہا
میں تجھ پہ ہی فدا رہا
میں تیرا ہی بنا رہا
پھر اک خیال آگیا
وہ صرف میری سوچ تھی کہ آج مجھ سے فون پر
تیری طرف سے جان جاں عجب سوال آگیا
کہ
مجھ کو دیکھا تک نہیں تو کیسے میرے پیار کے حصار میں تم آگئے
میں ہنس دیا
اور عرض کی
مجھے تمہارے دل سے اور دل سے صرف پیار ہے
اگرچہ اک خیال ہے
مگر بہت کمال ہے
تمہارا کیا خیال ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore