By: وشمہ خان وشمہ
پھول گلشن میں وہ نکھرتا ہے
جو تری یاد سے گزرتا ہے
بھیگے موسم کی آڑ میں دیکھو
زخم شبنم سے ہی نکھرتا ہے
ملتی میں بھی نہیں زمانے سے
وہ بھی ملنے سے مجھ کو ڈرتا ہے
بات کرتا ہے وہ بھی دل کی اگر
میرا تیور بھی تب ابھرتا ہے
اس کی طرزِ فغاں انوکھی ہے
جتنا روتا ہے دل نکھرتا ہے
دل کی حالت کو مت شمار کرو
تیری یادوں سے ہی بہلتا ہے
کل جو لوگوں پہ ظلم ڈھاتا تھا
اپنے سائے سے آج ڈرتا ہے
اس کی عظمت کو سب سلام کرو
حق کی راہوں سے جو گزرتا ہے
تیری یادوں کا اک حسیں نغمہ
میرے ہونٹوں پہ اب مچلتا ہے
غم میں روتے رہیں مگر وشمہ
پیار کرتے ہی دن گزرتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?