Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نجانے کیوں آجکل دل میرا اداس رہتا ہے

By: Tasleem Ahmed Dani

نجانے کیوں آجکل دل میرا اداس رہتا ہے
کون ہے وہ جس کا مجھے احساس رہتا ہے

تنہائ میں بھی آجکل دل میرا نہیں گبھراتا
یعنی کوئ ہے جو تنہائ میں بھی میرے پاس رہتاہے

لگتاہے تم کو بھی ہونے لگی ہے ان سے محبت
تم مانو یا نہ مانو وقت تو چہرہ شناس رہتا ہے

ہربارکہتاہوں کہ وہ ملیں تو دل کی بات کروں گا
جب بھی وہ ملتے ہیں پھرکس کو ہوش وہواس رہتا ہے

ان کو پانے کا تم فقط خواب دیکھتے رہتے ہو دانی
خواب توخواب ہوتا ہے کب حقیقت کے پاس رہتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore