By: Ahsan Nawaz
میں بھی ہوں کم ظرف تو بھی ہے کم ظرف
تجھ میں کوئی فرق نہ مجھ میں کوئی فرق
ہوتے ہیں جس کشتی کے ملاح دو
ہوجاتے ہیں اس کشتی کے مسافر غرق
اب کہ یہ ناؤ پار نہ لاگے گی
کڑکی ہے آسمانوں میں ایسی کوئی برق
ہر خاص عام میں اب یہ چرچا کر دو
کرلیا اب ہم نے بھی ان سے تعلق ترک
اے آتش نمرود کے پوجنے والو سنو
اول بھی ہے نرگ آخر بھی ہے نرگ
مدت سے جسکی شاخوں پہ پرندے نہیں چہکے
کوئی دیکھے احسن جاکر اب کیسا ہے وہ برگ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?