Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے تم سے ساجن محبت بہت ہے (گیت)

By: Nehal Inayat Gill

مجھے تم سے ساجن محبت بہت ہے ، میرے دل کو تری ضرورت بہت ہے
کھونے سے تم کو ڈرتی ہوں رہتی ، خدا سے دعائیں کرتی ہوں رہتی
میری کِرن بے نور ہو نہ جائے ، ربا میرا ساجن دور ہو نہ جائے

دن ، رات سجدے کیے میں نے رب کے پھر جا کے تری محبت ملی ہے
میرے دل کے آنگن میں خوشبو پھیلانے تری چاہتوں کی کلی اِک کھلی ہے
میری روح کو مہکا گئی میرے ساجن ، خوشبو ہی خوشبو ہوا سارا جیون
ہنسنے لگی ہوں تری قربتوں میں ، جینے لگی ہوں تری الفتوں میں
کہیں زندگی مجبور ہو نہ جائے ، ربا میرا ساجن دور ہو نہ جائے

مل کے سہیگے زمانے کے سب غم ، کبھی تجھ سے نظریں نہ پھیڑونگی ہمدم
دامن میں ترا نہ چھوڑونگی ساجن ، زمانے کی رسموں کو توڑونگی ساجن
میری زندگی اب ہے تری امانت ، تری ہو گئی تجھ کو دے دی اَجازت
وعدہ کرو تم فقط مجھ سے اتنا ، تنہا نہ چھوڑوگے تم طہ قیامت
اور وعدہ ویکھو چُوڑ ہو نہ جائے ، ربا میرا ساجن دور ہو نہ جائے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore