By: johar mumtaz
وعدہ کر کے جانے والے
دسمبر پھر سے آ گیا ہے
تیرے آنے کی اب تک
دل کو میرے اُمید نہیں ہے
چاہے آگ لگے دسمبر کو پھر
جس میں تیری دید نہیں ہے
بیٹھی ہےدل میں آگ لگاےٗ
خواہش اِک شام بتانے کی
گلاب سے خوشبو چرانے کی
جو آنکھیں تمھاری کہتی ہیں
وہ کہانی پھر دہرانے کی
کچھ شعر جو تم پہ لکھے ہیں
سامنے تیرے سنانے کی
جو پاوٗ کسی شام اسے تم
دینا میرا پیغام اُسے تم
تیرے وعدہ پہ جینے والا
مرنے پھر سے اگیا ہے
وعدہ کر جانے والے
دسمبر پھر سے آگیا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?