Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت کا اعلان کر دو

By: شفق

میرے دل کے درو دیوار کو اپنے نام کر لو
خالی ہے دل کا مکان کب سے
آ کر اس کو گھر کر دو
سناٹا ہے دل میں تنہائی ہے
آو اور چیخ چیخ کر اپنی محبت کا اعلان کر دو
بیٹھو میرے پاس اور کرو دل کی بات
پیار کرو اتنا صبح سے شام کر دو
میری رگوں میں بہو خون کی طرح
میری سانسوں کو اپنے نام کر لو
تھک جاو اگر دنیا کے شور سے
پہلو میں بیٹھ کر میرے
کچھ دیر کو آرام کر لو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore