Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جنہیں زمانے میں ہر سُو خراب لکھتے ہیں

By: zaigham jaffery

جنہیں زمانے میں ہر سُو خراب لکھتے ہیں
بڑے وثوق سے تم کو آداب لکھتے ہیں

ترے بنا جو کٹی رات وہ اذیت ہے
ترے بنا جو کٹا دن عذاب لکھتے ہیں

کبھی ذہن میں جو آئی ہے بات جلووں کی
تری تجلی کو ہم آفتاب لکھتے ہیں

جو ذکر مستی کا آ جائے ان خیالوں میں
تری نگاہ کو جامِ شراب لکھتے ہیں

ہمارے لفظوں میں خوشبو سی پھیل جاتی ہے
تمہارے جسم کو جب بھی گلاب لکھتے ہیں

وہ جس ٹوٹنے کا آج تک ہے پچھتاوا
تمہاری چاہ کو دلکش سا خواب لکھتے ہیں

پرانے زخموں سے ہوتا ہے پھر لہو جاری
غمِ حیات کی جب بھی کتاب لکھتے ہیں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore