By: Mazhar Iqbal Samar
اے آفتابِ سال نو
وہ جو میرے اپنے ہیں
وہ جو میرے پیارے ہیں
سب سکھ انہیں تم دے دینا
نہ دکھ انہیں تم دے دینا
اے آفتابِ سال نو
کچھ بیتے دنوں کی یادیں ہیں
کچھ روتی ہوئی برساتیں ہیں
سب یادیں اور برساتیں تم
وقت کی دھول میں کر دو گم
اے آفتابِ سال نو
کچھ ایسا وقت بھی گیا
جب جیون مجھے پیارا لگا
اس وقت کو پھر دوھرا دینا
چند ساعتیں ہی لوٹا دینا
اے آفتابِ سال نو
تھوڑا سا احساس رہے
زندہ میری آس رہے
اب ہر پل صورتِ نوید ملے
شب،شبِ برات دن عید ملے
اے آفتابِ سال نو
اندھیرے شب کے دور رہیں
اور صبحیں نہ بے نور رہیں
اب شہرِ محبت ہرا رہے
خوشیوں سے یہ بھرا رہے
اے آفتابِ سال نؤ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?