By: Mahmood Qadri
کسی عمل میں تو ہوتا پورا
بندگی نہ گفتار میں اترا پورا
زندگی تو نے بے کار ہےگزاری
اسی لۓ پھرتا ہے تو آدھا پورا
دیکھو تو کچھ بھی نہیں ہے کرنے کو
سمجھو تو کچھ نہیں ہے ڈھونڈا پورا
بہت سادہ زندگی ہے دور سےتو لگتی
مگر ہر کوئی یہاں الجھا ہے گہرا پورا
گنو تو بہت زیادہ عمر ہے بیتی
تولو تو نہیں وزن میں پلڑا پورا
بہتر ہےسمجھو تو سچ کہ دو رب سے
وہ خالق ہے جانے ہے سارا پورا
اپنےکرموں کو اِدھر تو لو اے لوگو
آخرت میں نہ چڑھا جو یہ پارا پورا
کیا عمل دیکھاۓ گا تو رب کو محمود
عاشق رسول بھی تھا تو بس پورا پورا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?