Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بچ کوئی نہیں پایا طلب گار سبھی ہیں

By: اےبی شہزاد

بچ کوئی نہیں پایا طلب گار سبھی ہیں
اس جرمِ محبت کے خطاوار سبھی ہیں

بے لوث محبت یہاں کرتا نہیں کوئی
دولت کے پجاری تو بنے یار سبھی ہیں

مت تول مرے یار ترازو میں محبت
دوچار نہیں اب تو خریدار سبھی ہیں

دیکھو گے جسے ہجر میں وہ تڑپ رہا ہے
عاشق ہیں یہ دیوانے ہیں لاچار سبھی ہیں

خود کو تو سمجھتے ہیں یہ رکھوالے وطن کے
کالے ہیں یہ گورے ہیں یہ فنکار سبھی ہیں

رانجھا ہے کوئی قیس ہے مرزا بھی ہے کوئی
ہیں حسن کے شہزادے گنہگار سبھی ہیں

مخلص نہیں ملتے ہیں یہاں دوست وغیرہ
پیچھے سے یہ کرتے تو اب وار سبھی ہیں

شہزاد زمانے کی ہے توقیر نرالی
تم دیکھو ذرا پیار سے کردار سبھی ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore