By: Akram Saqib
کیا خوشحالی لائے گی
بجلی بہم پہنچائے گی
بھوکوں کو کھانا کھلائے گی اٹھارہویں ترمیم
چینی بھی بن جائے گی
ڈیم میں پانی لائے گی
فصلیں خوب اگائے گی اٹھارہویں ترمیم
روتوں کو ہنسائے گی
امن یہ پھیلائے گی
تعلیم عام کرائے گی اٹھارہویں ترمیم
کیا شور تھمے گا آہوں کا
دہشت میں ڈوبی راہوں کا
بکھرتی بدن سے بانہوں کا
موت کی پناہوں کا
اور ہر آنگن مہکائے گی اٹھارہویں ترمیم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?