By: M,masood
ہر شام روز دل کو بہلا لیتا ہوں
تنہائی میں خود کو ہی دوست بنا لیتا ہوں
یاد اُن کو کر کے مسکرا لیتا ہوں
گزرے لمحوں کو پھر قریب بلا لیتا ہوں
شام جب آتی ہے تو پوچھ جاتی ہے
کیا آج بھی آنسو بہاو گے میں ہنس دیتا ہوں
ہر شام روز دل کو بہلا لیتا ہوں
تنہائی میں خود کو ہی دوست بنا لیتا ہوں
زندگی کو جینے والا آج کیوں چُپ بیٹھا ہے
جب ماں یہ پوُچھتی ہے تو سر جُھکا لیتا ہوں
پُوچھے اگر کوئ کہ میری یہ حالت کا زمہ دار کون
تو آینے میں دیکھ خود پر اُنگلی اُٹھا لیتا ہوں
ہر شام روز دل کو بہلا لیتا ہوں
تنہائی میں خود کو ہی دوست بنا لیتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?