Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اک بیوی دس بچے

By: Ajaz Hanif Ajiz

اک بیوی دس بچوں کا گھر میں کُہرام تھا
دال روٹی پہ ہوتا جگھڑا صبح و شا م تھا

گھر سے باہر ہر جگھ چلتی تھی اپنی
جب کہ اپنے ہی گھر بیوی بچوں کا غلام تھا

دو بچے خوش حال گھرانہ سب کہتے ہیں
اس بات کے الٹ سب سے اوپر اپنا نام تھا

کسلِ دماغ ہوتی تھی بچوں کے شور سے
میں اپنی بیوی کو بھی چپ کرانے میں ناکام تھا

کسی نے پہنا تھا چیتھڑا اور کوئی تھا ننگا
دیکھ یہ حالت ڈوب مرنے کا مقام تھا

کام کرنے کو چاہتا نہ تھا دل اپنا
بچوں میں اضافہ ہی بس اپنا کام تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore