Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں کہانی میں لوٹ آؤں گا

By: عمیر قریشی

یا تو جینے سے ڈر گیا ہوں میں
یا حقیقت میں مر گیا ہوں میں

مجھ سے ڈرتے ہیں اب در و دیوار
بعد مدت جو گھر گیا ہوں میں

اب نہ سوچوں گا بات طے کی تھی
بات کر کے مکر گیا ہوں میں

موت سے ہے نباہ کی امید
زندگی سے تو ڈر گیا ہوں میں

عکس اس کا بنا کے کاغذ پر
رنگ لفظوں میں بھر گیا ہوں میں

میں کہانی میں لوٹ آونگا
یہ نہ سمجھو کہ مر گیا ہوں میں

بحر غم دیکھ تو ترے اندر
موج بن کر اتر گیا ہوں میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore