By: Muhammad Nawaz
تو گیا جن کو مختصر کر کے
فاصلے ہیں یہ زندگی بھر کے
ہم ترستے رہے عنایت کو
لے گئے لوگ جھولیاں بھر کے
شہر الفت کا عجب نقشہ ہے
کانچ کے گھر ہیں لوگ پتھر کے
ساری دنیا کی حقیقت سمجھی
اک فقط تیری تمنا کر کے
تجھے کھونے کا حوصلہ نہ تھا
زندگی بیت گئی ڈر ڈر کے
اک حسیں یاد خیال میں ابھری
پوچھئے ولولے نہ ساغر کے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?