By: Khalid Roomi
کسی کا یوں سہارا مل گیا ہے
کہ جیسے پھر کنارا مل گیا ہے
کرم کا پھر اشارا مل گیا ہے
اسے جب بھی پکارا ، مل گیا ہے
سلگتا سا شرارا مل گیا ہے
جو حصہ تھا ہمارا ، مل گیا ہے
اسی سے چین اب حاصل ہوا ہے
وہی آنکھوں کا تارا مل گیا ہے
نہ ڈوبے گا سفینہ یہ بھنور میں
سہارا جا تمھارا مل گیا ہے
کہیں پنہاں نظر سے اس کو دیکھا
کہیں وہ آشکارا مل گیا ہے
خدا نے کر دیا باہم سبھی کو
بالآخر جیتا ، ہارا مل گیا ہے
کوئی جگنو سا چمکا ہو وفا کا
انھیں دل پھر ہمارا مل گیا ہے
بٹا ہے جو غم الفت جہاں میں
ہمیں سارے کا سارا مل گیا ہے
نہیں جچتا اسے رومی ! منافع
جسے ایسا خسارا مل گیا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?