Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تم کسی طور کسی شکل نہیں کر سکتے

By: رازق انصاری

تم کسی طور کسی شکل نہیں کر سکتے
اس زمیں سے مجھے بے دخل نہیں کر سکتے

ٹھیک ہے آپ میری جان تو لے سکتے ہیں
میری آواز مگر قتل نہیں کر سکتے

تجھکو نقصان تو پہنچانا بہت دور کی بات
تیری تصویر کو بد شکل نہیں کر سکتے

شعر کہنے کا سلیقہ ہے بہت بعد کی بات
ٹھیک سے ہم تو ابھی نقل نہیں کر سکتے

ایسے حالات میں ہم دل کو طلب کرتے ہیں
فیصلہ رکھ کے جہاں عقل نہیں کر سکتے

جو بھی بدلاﺅ ہے گھر میں وہ ہمیں کرنا ہے
ہم انظارِ نئی نسل نہیں کر سکتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore