By: Shaheen Mughal
جو صدیوں کی کہانی ہے وہ لمحوں کی زبانی ہے
بہے جو اشک آنکھوں سے غموں کی ترجمانی ہے
وہ غم بھی معتبر ٹھریں محبت میں جو ملتے ہیں
وگرنہ چار سو بکھری خوشی اور شادمانی ہے
نہیں یہ زندگی ، اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں
کسی کے کام نہ آئے تو کیسی زندگانی ہے
اسے کیسے میں سمجھاؤں جو نہ سمجھے زباں میری
ہے ٹھہراؤ طبیعت میں نہ باتوں میں روانی ہے
جو رشتوں کے تقدس کو یونہی پامال کر ڈالے
وہ خود تو اینجہانی ہے مگر دل آنجہا نی ہے
دکھوں کو پالنا ،ا چھا شغل رکھا ہے شاہین نے
مگر ہر درد کے پیچھے نہا ں کو ئی کہانی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?