By: Mohammd Naeem Butt
محمد کی الفت عطا ہو گئی ہے
کہ مجھ پہ کرم کی نگا ہ ہو گئی ہے
نہں روز محشر کا اب خوف مجھ کو
کالی کملی جو میری پناہ ہو گئی ہے
سناہے حشر میں ملاقات ہو گی
میری زیست تب سے سزا ہو گئی ہے
آقا کی آمد ہے رحمت کی آمد
اٹھو دل فگارو صبح ہو گئی ہے
بنے گر جو واثق کا مدفن مدینہ
تو سمجھے گا جنت عطا ہو گئی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?