Bazm e Urdu - The urdu poetry app

خیال

By: hussain nisar

دشت کی مسافت میں
کیسے لوگ ملتے ہیں
زندگی کے گلشن میں
پھول پھول کھلتے ہیں

زندگی بہاروں کو
آئینہ بنا کر کے
اپنے گیسوئے خم دار
زیرِ پشت وا کر کے

اپنے سب خیالوں کو
دلنشیں بناتی ہے
رخ پہ رنگ بکھرا کر
مہ جبیں بناتی ہے

اور پھر مسرت سے
جھوم جھوم جائے دل
اپنی دھن میں کلیوں کو
چوم چوم جائے دل

اور پھر اچانک ہی
لوگ رہ بدل جائیں
نفرتوں کے سانچے میں
اپنے آپ ڈھل جائیں

سوچو اس سمے دل کا
کیسا حال ہوتا ہے
پل ‘ بھری تمنا کا
پائمال ہوتا ہے

پھر خیال آتا ہے
آرزو کے صحرا میں
دل کی ناؤ بہہ جائے
حسرتوں کے دریا میں

اور زندگی یوں ہی
بے ثبات ہو جائے
موت کی نگاھوں کا
التیفات ہو جائے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore