Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جو مشکلیں خود ہی ٹال دیتا ہے

By: مرید باقر انصاری

جو مشکلیں خود ہی ٹال دیتا ہے
وہ درد بھی بےمثال دیتا ہے

میں خوش ہوں مالک کی سب عطاؤں پر
وہ کیسے کیسے کمال دیتا ہے

عطائیں کرنے پہ وہ جو آ جاۓ
تو دولتیں لازوال دیتا ہے

ہمارے جیسے فقیر لوگوں کو
وہ شاعری باکمال دیتا ہے

غرور ان میں کہاں سے آتا ہے
وہ جن کو حُسن و جمال دیتا ہے

دلیر ایسا ہے کون دنیا میں
جو اپنے دشمن کو ڈھال دیتا ہے

وہ حُسنِ یوسف جو سامنے آۓ
تو سب کو الجھن میں ڈال دیتا ہے

ستمگری اس کی دیکھو تو باقرؔ
وہ پیار لے کر ملال دیتا ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore