Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وجود اُسؐ کا الگ ہے

By: suleman khumar

نہیں
ہرگز نہیں ۔۔۔
وہ ؐ پیکرِ اسرار ہم جیسا نہیں !

اُسےؐ تو آسماں سے
رزق ملتا ہے
خدا کا لاڈلا ہے وہؐ
خدا س ؐکو کھلاتا ہے پلاتا ہے
خدا کو اُسؐ سے ملنے کی تمنّا جب ستاتی ہے
تو اپنی بزم میں
اُسؐ کو بلاتا ہے
اُسےؐ مہماں بناتا ہے

خصائص اور بھی ہیں بے شمار اُسؐ کے

خدا نے اُسؐ کو
پوشاکِ بشر دے کر
ہمارے بیچ بھیجاہے
تو یہ
احسان ہے ہم پر

ہماری عقلِ ناقص
اُسؐ کی ہستی کا احاطہ کر سکے
یہ غیر ممکن ہے
وہؐ ہم جیسا نظر آتا تو ہے
لیکن
وہؐ ہم میں سے نہیں ہے
۔۔۔وجود اُسؐ کا الگ ہے۔
٭سلیمان خمار(بیجاپور) بھارتوجود اُسؐ کا الگ ہے
(نعت ۔ آزاد نظم کی ہیّت میں )
نہیں
ہرگز نہیں ۔۔۔
وہ ؐ پیکرِ اسرار ہم جیسا نہیں !

اُسےؐ تو آسماں سے
رزق ملتا ہے
خدا کا لاڈلا ہے وہؐ
خدا س ؐکو کھلاتا ہے پلاتا ہے
خدا کو اُسؐ سے ملنے کی تمنّا جب ستاتی ہے
تو اپنی بزم میں
اُسؐ کو بلاتا ہے
اُسےؐ مہماں بناتا ہے

خصائص اور بھی ہیں بے شمار اُسؐ کے

خدا نے اُسؐ کو
پوشاکِ بشر دے کر
ہمارے بیچ بھیجاہے
تو یہ
احسان ہے ہم پر

ہماری عقلِ ناقص
اُسؐ کی ہستی کا احاطہ کر سکے
یہ غیر ممکن ہے
وہؐ ہم جیسا نظر آتا تو ہے
لیکن
وہؐ ہم میں سے نہیں ہے
۔۔۔وجود اُسؐ کا الگ ہے۔
٭سلیمان خمار(بیجاپور) بھارت


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore