By: ناز
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ
یہ چاند ستارے یہ حسیں رات نہ ہوتی
گر آپﷺ نہ ہوتےتوکوئی بات نہ ہوتی
مولاسے ملایا ہےہمیں آپ ﷺ نے آکر
ملتا نہ خدا بھی جو تیری ذات نہ ہوتی
وہ چہرہ نہ ہوتا تو کبھی دن نہ نکلتا
وہ زلف نہ ہوتی تو کبھی رات نہ ہوتی
اٹھتی نہ اگرگنبدخضری سے گھٹائیں
دنیا میں کہیں بھی کبھی برسات نہ ہوتی
گرابن علی سر نہ کٹاتے سرمقتل
دنیا میں کہیں عزت سادات نہ ہوتی
ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?