Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عشق گر تجھ کو نہیں ڈر کیا ہے

By: NADEEM MURAD

عشق گر تجھ کو نہیں ڈر کیا ہے
یہ بھٹکنا ترا در در کیا ہے

موت بچوں کا کوئی کھیل بنی
زندگی تجھ سے بچھڑ کر کیا ہے

چند چیزیں جو ڈسا کرتی ہیں
اور اس تن کو میسّر کیا ہے

زندگی موت سے بڑھ کر کیوں ہو
زندگی موت سے بہتر کیا ہے

دل ہو تنہا تو بلا سے دل کی
چاہے میلا ہو کہ مہشر کیا ہے

بے قراری نہیں گر دل میں کوئی
جھیل میں پھینکنا کنکر کیا ہے

عاشقی نام ہے دربدری کا
ہو گیا کوئی جو بے گھر کیا ہے

اب کوئی صدمہ نہ پہنچے دل کو
تو نہیں ساتھ تو مہشر کیا ہے

کوئی نازک سا بدن کیا چھوتے
دیکھنے ہی کو میسّر کیا ہے

کوئی محبوبہ خفا ہو جائے
اور اشعار کا جوہر کیا ہے

ماہ و سال آتے ہیں کٹ جاتے ہیں
تجربہ ہی نہ ہوا گھر کیا ہے

ایک دن سب نے فنا ہونا ہے
یہ زمیں کیا ہے یہ امبر کیا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore